اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مودی کے پہلگام فالز فلیگ آپریشن پر سابق بھارتی فوجی کے دھماکہ خیز انکشافات

15 May 2025
15 May 2025

(لاہور نیوز) مودی کے پہلگام فالز فلیگ آپریشن پر سابق بھارتی فوجی نے دھماکہ خیز انکشافات کر دیئے۔

جعلی پہلگام حملے کے ناقابلِ تردید شواہد منظر عام پر آگئے، بھارت میں مودی پر تنقید کے وار، سابق بھارتی فوج کے اہلکار نے مودی کے فالز فلیگ ڈراموں سے پردہ اٹھا دیا۔

مودی کو کھری کھری سناتے ہوئے سابق بھارتی فوجی نے انکشاف کیا کہ ’’18 سال بھارتی فوج میں خدمات انجام دیں، پہلگام میں بھی تعینات رہا‘‘ پہلگام میں آرمی، سی آر پی ایف اور بی ایس ایف کی تین چیک پوسٹیں ہوتی تھیں۔

سابق بھارتی فوجی نے بتایا کہ بغیر مکمل تفتیش داخلہ ناممکن تھا، فوجی بھی تلاشی کے بغیر داخل نہیں ہو سکتے تھے، سکیورٹی فول پروف تھی، امیت شاہ نے ایک ہفتہ قبل اچانک دورے کے بعد تمام چیک پوسٹیں ختم کرنے کا حکم دیا۔

بھارت کے سابق فوجی نے بتایا کہ چیک پوسٹیں ختم ہونے کے محض ایک ہفتے بعد پہلگام حملہ ہو گیا، کیا یہ محض اتفاق ہے؟، مقبوضہ کشمیر میں تمام دہشتگردی کی پشت پناہی مودی اور امیت شاہ کرتا ہے۔

سابق بھارتی فوجی نے کہا کہ مودی، امیت شاہ اور آر ایس ایس پہلگام جیسے جعلی حملوں کے اصل ماسٹر مائنڈز ہیں۔

دفاعی ماہرین کے مطابق سابق بھارتی فوجی کے انکشافات نے مودی کے فالز فلیگ نیٹ ورک کا بھانڈا پھوڑ دیا جبکہ مودی سرکار انتخابی فائدے کے لیے ملک کو خون میں نہلانے سے بھی گریز نہیں کرتی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے