13 May 2025
(لاہور نیوز) شہر لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دن بھر یہ 38 ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ بارش کا کوئی امکان موجود نہیں۔
ادھر شہر کا فضائی معیار بھی تشویشناک صورتحال اختیار کر گیا، فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 186 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی، ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔
ماہرین صحت نے شہریوں کو ماسک پہننے، غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے اور پانی کا زیادہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
