اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ہم مغربی، مشرقی سرحد پر حالت جنگ میں ہیں، دونوں طرف بھارت ہے: خواجہ آصف

12 May 2025
12 May 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہم مغربی اور مشرقی سرحد پر حالت جنگ میں ہیں، دونوں سرحدوں پر ہندوستان ہے۔

دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا باضابطہ کوئی اجلاس نہیں بُلایا گیا تھا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ نیوکلیئر کا استعمال ساری دُنیا کے لیے تھریٹ تھا، میں نے یہ ضرور کہا کہ اگر بھارت نیوکلیئر کا استعمال کرے گا تو پھر ہم بھی کریں گے، پاکستان کبھی پہل نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری نے زبردست ثالثی کی، دوسرے ممالک کی ثالثی کے بعد دونوں ممالک کی جنگ بندی کی خلاف ورزی بہت مشکل ہے، میرا گھر ایل او سی سے زیادہ دُور نہیں، فائرنگ کی آوازیں آتی رہتی ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات میں سندھ طاس معاہدے پر بات ہونی چاہئے، مذاکرات میں ہم پر آئے دن دہشت گردی کے لگنے والے الزامات کا حل ہونا چاہئے، دُنیا کے سامنے یہ واضح ہونا چاہئے کہ آخر دہشت گردی کرا کون رہا ہے؟۔

وفاقی وزیر دفاع نے کہا سیز فائر کے لیے یو این آبزرور آج بھی موجود ہیں، مسئلہ کشمیر، سندھ طاس معاہدہ اور دہشت گردی پر جب تک بات نہیں ہو گی یہ مسائل برقرار رہیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے