اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.47 قیمت فروخت : 39.54
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.55 قیمت فروخت : 282.05
  • یورو قیمت خرید: 328.61 قیمت فروخت : 329.19
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.78 قیمت فروخت : 379.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.84 قیمت فروخت : 184.16
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.93 قیمت فروخت : 204.29
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.04 قیمت فروخت : 75.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.66 قیمت فروخت : 76.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.18 قیمت فروخت : 923.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 376400 دس گرام : 322700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 345031 دس گرام : 295806
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4317 دس گرام : 3705
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ہمارے شہریوں، سپاہیوں کا ولولہ اور قربانی ملکی سلامتی کی بنیاد ہے: آرمی چیف

12 May 2025
12 May 2025

(لاہور نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہمارے شہریوں اور سپاہیوں کا ولولہ اور قربانی پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر  نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا، معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی جوانوں، شہریوں کی عیادت کی۔

آرمی چیف زخمی فوجی جوانوں سے فرداً فرداً ملے، آرمی چیف نے انتہائی بے مثال بہادری، عزم، فرض شناسی کو سراہا، آرمی چیف نے زخمی جوانوں کے علاج، بحالی اور بہبود کے مسلح افواج کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر  نے کہا کہ پوری قوم مسلح افواج کے ہر اہلکار کی حمایت میں مضبوطی سے کھڑی ہے، انہوں  نے اس بات پر زور دیا کہ دشمن کی کوئی بھی سازش پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر  نے کہا کہ معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص میں افواج کے عزم و اتحاد نے ناقابل فراموش باب رقم کیا، پاکستانی عوام  نے ثابت قدمی سے مسلح افواج کی حمایت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے