09 May 2025
(لاہور نیوز) 24 گھنٹوں کے دوران 61 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق موجودہ سرحدی صورت حال کے پیش نظر لاہور سمیت پنجاب بھر میں سرچ، سویپ، کومبنگ آپریشنز اور فرضی مشقیں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 380 کومبنگ آپریشنز، 14 ہزار مشتبہ افراد کی چیکنگ کی گئی، سرچ آپریشنز کے دوران 61 مشکوک افراد حراست میں لئے گئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 32 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز میں 3483 افراد حراست میں لئے گئے جن کے قبضہ سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں، جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی میں 5 مجرمان کیفر کردار کو پہنچے، 7 زخمی، 6 گرفتار ہوئے۔
