اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 390000 دس گرام : 334400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357497 دس گرام : 306531
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4541 دس گرام : 3897
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

انڈیا نے شہری علاقوں پر حملہ کیا، بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے: خواجہ آصف

08 May 2025
08 May 2025

(لاہور نیوز) پاکستانی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کیا، جوابی کارروائی میں بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے۔

برطانوی خبر ایجنسی کو اپنے بیان میں پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا پاکستان اور انڈیا کیلئے بین الاقوامی سطح پر کشیدگی میں کمی کی کوششوں میں سرفہرست ہے، خلیجی ممالک بھی کشیدگی میں کمی کی کوششوں میں شامل ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی ڈرونز سے لاہور کے فضائی دفاع کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، بھارتی ڈرونز سے پاکستانی ملٹری سائٹس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بھارتی ڈرونز کی دراندازی بھارت کا پاکستان پر حملہ ہے، تناؤ کو کم کرنے کیلئے شاید ہی کوئی جگہ رہ گئی ہو، کشیدگی بڑھ گئی ہے تاہم بھارت نے تنازع کو بند گلی میں پہنچا دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے