اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 332.39 قیمت فروخت : 332.98
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 383.29 قیمت فروخت : 383.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.89 قیمت فروخت : 187.22
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.24 قیمت فروخت : 204.60
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.01 قیمت فروخت : 75.14
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.23 قیمت فروخت : 923.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 391300 دس گرام : 335500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 358689 دس گرام : 307539
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4505 دس گرام : 3866
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عوام جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں: مریم اورنگزیب

08 May 2025
08 May 2025

(لاہور نیوز) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام سوشل میڈیا پر نامعلوم ذرائع سے آنے والی غیر مصدقہ خبروں کو آگے پھیلانے سے اجتناب کریں، انہوں نے کہا کہ صرف آئی ایس پی آر، وزارت اطلاعات، ڈی جی پی آر اور ڈپٹی کمشنر کی سرکاری ویب سائٹ سے معلومات حاصل کی جائیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ درست معلومات کے لئے پی ٹی وی اور دیگر سرکاری ذرائع ابلاغ پر انحصار کیا جائے، سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پاکستان بھارت کشیدگی کے حوالے سے بے شمار جعلی پوسٹ اور فیک ویڈیوز گشت کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی غلط، بے بنیاد اور جعلی اطلاعات پر یقین نہ کیا جائے اور نہ ہی بلا تصدیق فارورڈ کریں، آخر میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے کسی قسم کا پبلک ایمرجنسی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے