08 May 2025
(لاہور نیوز) اے این ایف کی 8 کارروائیوں میں 303.769 کلو گرام منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں اٹک، منگھو پیر، پشاور، اسلام آباد، خانیوال، فیصل آباد، میانوالی اور لاہور میں کی گئیں، کارروائی کے دوران 277 کلو 300 گرام چرس، 25 کلو 369 گرام آئس برآمد ہوئی، ایک کلو 100 گرام ہیروئن بھی برآمد کی گئی۔
ترجمان نے بتایا گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا، ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔
