اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ: کیسز کی نوعیت کے مطابق فائل کورز کو مختلف رنگوں کی شکل دیدی گئی

08 May 2025
08 May 2025

لاہور: (محمد اشفاق) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کے حکم پر کیسز کی نوعیت کے مطابق فائل کورز کو مختلف رنگوں کی شکل دیدی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں کیسز دائر کرنے کیلئے مختلف رنگوں کی فائلوں کا استعمال 15 جون سے شروع ہو کر 15 جولائی تک مکمل ہو گا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سفید رنگ کا فائل کور  رٹ برانچ کیلئے ہو گا، گلابی بارڈر والی فائل فیملی کیسز، گہرے زرد رنگ کے بارڈر والی فائل دیوانی نوعیت، نیلے بارڈر والی فائل فوجداری کیسوں کیلئے مقرر کی گئی ہے، مکمل نیلے رنگ والا فائل کور فوجداری برانچ کی فائلوں کیلئے ہو گا۔

اس کے علاوہ مکمل بھورے رنگ والا فائل کور کمرشل اور ٹیکس برانچ کی فائلوں کیلئے استعمال ہو گا، مکمل نارنجی رنگ والا فائل کور الیکشن ٹریبونل کیسز کیلئے استعمال ہو گا، فائل کورز کو مختلف رنگوں سے منسوب کرنے سے کیسز کو ٹریس کرنے میں آسانی ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے