اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ ثانیہ سعید نے پہلی بار اپنی طلاق پر لب کشائی کر دی

06 May 2025
06 May 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے پہلی بار اپنی طلاق پر لب کشائی کی ہے۔

ثانیہ سعید کی شادی مشہور ڈائریکٹر شاہد شفاعت سے ہوئی تھی جس کے بعد دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی، سینئر اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی کو ہمیشہ ہی نجی رکھا اور اس پر بات کرنے سے گزیر کیا، اب حال ہی میں اداکارہ نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ذاتی زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اپنی طلاق کا بتایا۔

ثانیہ سعید نے بتایا کہ میری میرے شوہر سے بچن سے دوستی تھی، ہم ایک ساتھ بڑے ہوئے، اولاد نہیں ہے، شادی میں سب خواتین کو اپنی عزت نفس اور خوابوں پر سمجھوتا کرنا پڑتا ہے لیکن میں نے اپنے سابق شوہر کے ساتھ ایسا نہیں کیا، میں شروع سے ہی خوش قسمت رہی ہوں، یہاں تک کہ علیحدگی بھی خوش اسلوبی سے ہوئی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہمارا 35 سال کا ساتھ ہے اور ہم نے ایک ساتھ اپنا وقت گزارا، انڈسٹری میں فیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ مجھے کبھی بھی فیشن میں اتنی دلچسپی نہیں رہی، میں ایوارڈ شوز میں بھی اپنے پرانے کپڑے اور امی کی ساڑھیاں پہن جاتی تھی، پرانے وقتوں کے ڈراموں میں اداکارائیں سادہ ہوتی تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے