اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بھارت کے پاس پاکستان سے جنگ کرنے کی ہمت و طاقت ہی نہیں: نیئر اعجاز

06 May 2025
06 May 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نیئر اعجاز نے کہا ہے کہ جنگ کسی بھی ملک اور قوم کے لیے اچھی نہیں ہوتی، تاہم بھارت میں اتنی طاقت اور ہمت ہی نہیں کہ وہ پاکستان کے ساتھ جنگ کرے۔

نیئر اعجاز نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

نیئر اعجاز نے ماضی میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر بنائے گئے پی ٹی وی کے ڈراموں میں کام کرنے کے تجربے پر بھی بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے ماضی میں ’لاگ‘ نامی ڈرامے میں بھارتی فوجی میجر کے کردار کو کافی سراہا گیا اور انہوں نے بھی جان لگا کر خود کو ظالم بھارتی میجر کے طور پر پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے کردار نے بہت سارے مظلوم کشمیریوں کو قتل کیا ہوتا ہے، ان کے کردار کی کوشش ہوتی ہے کہ کوئی بھی کشمیری پاکستان کا نام نہ لے اور پاکستان سے اظہار محبت نہ کرے۔

اداکار کے مطابق ماضی میں ایسے کردار اور ڈرامے اس لیے بھی مقبول ہوتے تھے کیوں کہ اس وقت کردار میں ڈھل جانے کے لیے اداکار کے پاس وقت ہوتا تھا، اسے کئی دن پہلے ہی بتا دیا جاتا تھا کہ آپ کو کاسٹ کرلیا گیا ہے، اب کاسٹ کرنے سے چند گھنٹے قبل فون کرکے بلالیا جاتا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی اور جنگ کی افواہوں کے سوال پر نیئر اعجاز کا کہنا تھا کہ فنکار بھی جنگ سمیت دیگر معاملات پر ایسے ہی پریشان ہوتے ہیں، جیسے عام پاکستانی ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ریاستی انتخابات میں جیتنے کے لیے سازشیں کر رہا ہے اوروہ اپنے عوام کے جذبات سے بھی کھیل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام تو نریندر مودی کی سازش اور عوام کے جذبات سے کھیلنے کی مذمت کر رہے ہیں لیکن وہاں کے لوگ نہیں کر رہے، اس لیے بھارتی عوام کو بھی ان کی سازش کو سمجھ کر ان کی مذمت کرنی چاہیے۔

اداکار کا کہنا تھاکہ اگرچہ بھارت جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے لیکن ان کے خیال میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ نہیں ہوگی، جنگ اتنا آسان کام نہیں۔

نیئر اعجاز نے کہا کہ دونوں ممالک غیر ترقی یافتہ ہیں، ان کے پاس اتنے وسائل نہیں لیکن بھارت کو سمجھنا چاہیے کہ اگر پاکستانیوں کا ہاتھ اٹھ گیا تو پھر خیر نہیں۔

اسی دوران انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس جنگ کرنے کی ہمت اور طاقت تک نہیں، دونوں ممالک کے درمیان جنگ نہیں ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے