03 May 2025
(ویب ڈیسک) پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کا لندن میں پاسپورٹ چوری ہو گیا جس کے بعد وہ عارضی سفری دستاویزات پر پاکستان واپسی کے لئے روانہ ہونگے۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب رجب بٹ نے اپنی گاڑی ایک پارکنگ ایریا میں کھڑی کی اور بیگ گاڑی کی پچھلی سیٹ پر رکھا ہوا تھا، چوروں نے مبینہ طور پر گاڑی کا شیشہ توڑ کر بیگ چوری کر لیا جس میں پاسپورٹ سمیت دیگر قیمتی اشیاء موجود تھیں۔
پاسپورٹ چوری ہونے کے بعد رجب بٹ نے پاکستان ہائی کمیشن لندن سے عارضی سفری دستاویز کیلئے درخواست دی جو صرف ایک مرتبہ استعمال کی جا سکتی ہے، انہیں یہ دستاویز جاری کر دی گئی ہے اور وہ جلد پاکستان روانہ ہوں گے۔
پاکستان واپسی پر رجب بٹ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے نیا پاسپورٹ حاصل کرنے کیلئے درخواست دے سکیں گے۔
