30 Apr 2025
(ویب ڈیسک) چوکی نادرآباد کے اے ایس آئی محمد عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی خطرناک یوسف پٹھان ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ یوسف پٹھان، سہیل اور عدیل شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے موٹرسائیکل، متعدد موبائل فونز، نقدی، دو پستول اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔
ایس پی کینٹ کے مطابق ملزمان نے مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔
ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا، ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔
