30 Apr 2025
(لاہور نیوز) نواں کوٹ پولیس نے اے کیٹگری کے 5 اشتہاری ملزمان گرفتار کر لئے۔
ایس ایچ او نواں کوٹ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل، فراڈ اور رابری میں ملوث اشتہاری ملزمان کو حراست میں لیا ہے ۔
طلحہ، سلیمان، شوکت و دیگر ملزمان پنڈی، سیالکوٹ، میانوالی اور ریس کورس پولیس کو مطلوب تھے۔
ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کا کہنا تھا کہ اشتہاری ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا، اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے بعد متعلقہ پولیس کو اطلاع دے دی گئی۔
