30 Apr 2025
(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی ہے۔ ہلاک ڈاکو کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔ ہلاک ڈاکو سے متعلق کریمنل ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے۔
پولیس نے ہلاک ڈاکو کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کر دی۔
