30 Apr 2025
(لاہور نیوز) ڈولفن سکواڈ نے شہر میں ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق ملزمان شاہراہ عام پر خطرناک سٹنٹس کر رہے تھے جو شہریوں کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف تھا۔
کارروائیاں فیروز پور روڈ، مسلم ٹاؤن، سبزہ زار، شالیمار اور دیگر علاقوں میں کی گئیں جہاں ملزمان ون ویلنگ میں ملوث پائے گئے۔
گرفتار افراد کو متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے جن میں تھانہ مسلم ٹاؤن، سبزہ زار، شالیمار شامل ہیں۔
