30 Apr 2025
(لاہور نیوز) ہنجروال میں نشے کے عادی شخص نے اپنی ہی فیملی پر حملہ کر دیا۔
نشے سے منع کرنے پر افتخار نے بیوی، بیٹی اور بیٹے کو چھریاں مار دیں، متاثرین کو فوری طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
زخمیوں میں مریم بی بی، ماہم اور ابوبکر شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق حملہ آور افتحار موقع سے فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
