
29 Apr 2025
(لاہور نیوز) لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا۔
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات میں پہلے روز 6 مضامین کا پیپر لیا جا رہا ہے، کنٹرولر امتحانات زاہد میاں نے مختلف امتحانی سینٹرز کا دورہ بھی کیا، انتظامات کا جائزہ لیا۔
کنٹرولر امتحانات زاہد میاں کا کہنا تھا کہ لاہور میں 80 حساس امتحانی سینٹرز کی کیمروں کے ساتھ مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔