اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بھارت غلط فہمی میں نہ رہے، جارحیت کا جواب جارحیت سے دینگے: شازیہ مری

26 Apr 2025
26 Apr 2025

(لاہورنیوز) پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ بھارت کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے، ہم جارحیت کا جواب جارحیت سے دیں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارت میں منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، بھارتی عوام پر ترس آ رہا ہے ان کو کیا سکھایا اور کیا بتایا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ظلم کے ردعمل میں ان پر پتھراؤ ہوتا ہے، مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں 7 لاکھ فوج کی سکیورٹی پر کوئی بات نہیں کر رہی۔

شازیہ مری نے مزید کہا ہے کہ دہشت گرد پہلگام تک پہنچ گئے، کیا بھارتی سکیورٹی فورسز چنے کھا رہی تھیں؟ بلاول بھٹونے بحیثیت وزیر خارجہ بھارت جا کر ثابت کیا کہ ہم امن چاہتے ہیں، بھارت کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے، ہم جارحیت کا جواب جارحیت سے دیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے