اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اپریل تک شدید گرمی کی لہر، ہیٹ ویو الرٹ جاری

26 Apr 2025
26 Apr 2025

(لاہور نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آج سے 30 اپریل تک شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی کرتے ہوئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ہوا کا دباؤ بالائی فضا میں داخل ہو گا جو کل سے ملک کے بیشتر علاقوں کو متاثر کرے گا، جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، وسطی و بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کی توقع ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق 30 اپریل سے بارش کا سبب بننے والی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جس کے نتیجے میں کشمیر، اسلام آبا، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں 30 اپریل سے یکم مئی کے دوران بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

یکم مئی کے بعد ہیٹ ویو کی شدت میں کمی متوقع ہے۔

پنجاب کے سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں
ادھر پنجاب میں بڑھتی گرمی کے پیش نظر صوبائی محکمہ تعلیم نے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا، موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے ہوں گی۔

سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب خالد نذیر وٹو نے بتایا ہے کہ اگر گرمی کی شدت میں زیادہ اضافہ ہوا تو مقررہ شیڈول سے ایک ہفتہ قبل بھی چھٹیاں دی جا سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں موسم  تیزی سے تبدیل ہوئے ہیں، گلوبل وارمنگ ایک بڑا عالمی چیلنج بن کر ابھرا ہے، ان تبدیلیوں سے قدرتی آفات، جیسے زلزلے اور سیلابوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔

پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے بہت زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے