
23 Apr 2025
(لاہور نیوز) شہر لاہور کو محفوظ بنانے کیلئے اہم اقدام کا فیصلہ کر لیا گیا جس کے تحت مختلف جگہوں پر سیکیورٹی کیلئے کیمرے لگائے جائیں گے۔
سیف سٹیز حکام کے مطابق حساس مقامات، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے مقامات و دیگر ایریاز میں 500 کیمرے نصب ہونگے جبکہ 500 کیمرے ہائی ریزولیشن اور جدید تقاضوں کے مطابق ہوں گے۔
حکام کے مطابق نئی سائٹس پر نیٹ ورکنگ کے ساتھ نئے ٹاورز و کیمرے لگائے جائیں گے تاہم ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے بعد دوبارہ کیمرے انسٹال کئے جارہے ہیں، رواں ماہ سے کیمروں کی انسٹالیشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔
یادر ہے کہ 7600 سے زائد کیمرے شہر بھر میں نصب ہیں تاہم مزید کیمروں کے ایڈیشن سے انکی تعداد 8 ہزار سے زائد ہو جائے گی۔