جرم وانصاف
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر
23 Apr 2025
23 Apr 2025
(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین عدالت کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں کل سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔
عمر ایوب، شبلی فراز اور علیمہ خان کی توہینِ عدالت کی درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس ان توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت کریں گے ، رجسٹرار آفس کی جانب سے سماعت کی کازلسٹ جاری کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات نہ ہونے پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے توہین عدالت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
