اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

رواں ماہ 1 ہزار مزید یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ

23 Apr 2025
23 Apr 2025

(لاہور نیوز) رواں ماہ کے دوران 1 ہزار مزید یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ڈاکٹر فاروق ستار کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔

اجلاس میں حکام  نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ابھی تک یوٹیلیٹی سٹورز سے 2237 ملازمین کو نوکری سے نکالا ہے، مالیاتی لحاظ سے کمزور 1 ہزار یوٹیلیٹی سٹورز کو مزید بند کرنا ہے۔

جی ایم یوٹیلیٹی سٹور کا کہنا تھا گزشتہ مالی سال 38 ارب روپے کی سبسڈی ملی تھی، رواں مالی سال کیلئے مختص 60 ارب روپے کی سبسڈی نہیں ملی، گزشتہ 10 برسوں میں 23 اداروں  نے 5500 ارب روپے کا نقصان کیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوٹیلیٹی سٹورز میں کام کرنے والے ملازمین کو بھی نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا، مجموعی طور پر 5500 میں سے 1500 یوٹیلیٹی سٹورز سسٹین کئے جائیں گے، مالیاتی لحاظ سے سسٹین کرنے والے یوٹیلیٹی سٹورز کی نجکاری کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے