23 Apr 2025
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، 300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 811 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی، 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 539 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی 13 پیسے مہنگی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 280.77 روپے سے بڑھ کر 280.90 روپے پر آ گیا۔
