23 Apr 2025
(ویب ڈیسک) پنجاب یونیورسٹی میں آئس (منشیات) سپلائی کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے ملزم اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق اہلکارغیر حاضری کی وجہ سے کچھ عرصہ قبل معطل ہو چکا تھا۔
واضح رہے کہ پہلے بھی کئی بار تعلیمی اداروں کے قریب یا اندر آئس سپلائی کرتے ملزم گرفتار ہوچکے ہیں، منشیات فروش سٹوڈنٹس کو نشے کی لت لگا کر تعلیمی اداروں کو ٹارگٹ کرتےہیں ۔
پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کچھ سکیورٹی ایشوز کی وجہ سے اپنی سکیورٹی کا دائرہ کار مضبوط کرکے چیکنگ سسٹم اور ناکے لگا رہی ہے تاکہ یونیورسٹی میں غیر متعلقہ شخص نہ داخل ہوسکے، پولیس اہلکار آئس سپلائی کرنے آیا تو سکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں پکڑا گیا۔
