22 Apr 2025
(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونا مسلسل مہنگا، ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کے دام ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق سونا 10 ہزار روپے تولہ تک مہنگا ہو گیا، 24 قیراط خالص سونے کی قیمت 3 لاکھ 81 ہزار روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 91 ہزار روپے تولہ ہو گئی جبکہ 22 قیراط سونا 3 لاکھ 58 ہزار500 روپے تولہ ہوگیا۔
21 قیراط سونا 3 لاکھ 42 ہزار 300 روپے تولہ کہ سطح پر پہنچ گیا، چاندی کے دام 3550 روپے تولہ ہو گئے، عالمی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر شدید اثرانداز ہونے لگے۔
