(لاہور نیوز) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سٹی کوتوالی کا ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، خطرناک اشتہاری ہدایت عرف لیاقت اوڈھ ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ملزم بین الصوبائی گینگ کا متحرک سرغنہ ،قتل،رابری کی وارداتوں میں مطلوب تھا، ملزم پٹرول پمپ ڈکیتی ،بینک رابری سمیت درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا۔
انسپکٹر مقصود حیات اور ٹیم ملزم کو مال مسروقہ کی برآمدگی کیلئے بادامی باغ لے جارہی تھی، نامعلوم ملزموں نے ساتھی کو چھڑوانے کیلئے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا، ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا، ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، ہلاک ملزم کے دیگر ساتھی کار چھوڑ کر اندھیرے کا فائده اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، فرار ملزموں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
