22 Apr 2025
(ویب ڈیسک) مانانوالہ میں نامعلوم افراد نے نامعلوم وجہ سے موٹرسائیکل سوار کو گولیاں مار دیں، گولیاں لگنے سے ایک موٹرسائیکل سوار شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو کے مطابق مانانوالہ میں نامعلوم افراد نے نامعلوم وجہ سے موٹرسائیکل سوار کو گولی مار دی، موٹر سائیکل سوار شخص گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا، واقعہ کچی کوٹھی سٹاپ فیصل آباد روڈ کے پاس پیش آیا۔
کال موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے فوری ریسپانس کیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 50 سالہ بشارت ولد مختار سے ہوئی۔
