
21 Apr 2025
(لاہور نیوز) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ زمان پارک میں ڈاکوؤں نے اوورسیز خاتون سے طلائی چین چھیننے کے بعد اسے تشدد کا نشانہ بنیا اور سیدھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے سے وقاص اپنی بیوی کے ہمراہ گھر سے نکلا، اسی اثناء میں ڈاکوؤں نے انہیں روک کر طلائی چین چھین لی۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے اوورسیز پاکستانی خاتون کے ساتھ واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ ڈویژن سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔
ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان جلد پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔