اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.81 قیمت فروخت : 38.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.90 قیمت فروخت : 281.40
  • یورو قیمت خرید: 319.51 قیمت فروخت : 320.08
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.15 قیمت فروخت : 376.82
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 179.76 قیمت فروخت : 180.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.95 قیمت فروخت : 203.31
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.97 قیمت فروخت : 1.98
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.88 قیمت فروخت : 75.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.01 قیمت فروخت : 77.14
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 348500 دس گرام : 298800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 319456 دس گرام : 273898
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3495 دس گرام : 3000
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

تیزگام ایکسپریس کے واش روم کی چھت سے لٹکی مسافر کی لاش برآمد

21 Apr 2025
21 Apr 2025

(لاہور نیوز) کراچی سے لاہور آنے والی تیزگام ایکسپریس کے واش روم کی چھت سے لٹکی مسافر کی لاش برآمد ہو گئی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی لاش 50 سے 55 سالہ شخص کی ہے جو تیزگام ایکسپریس کے اکانومی کلاس بوگی نمبر 13216 کے واش روم سے ملی ہے۔

ذرائع  نے بتایا کہ ریلوے سٹیشن سے واشنگ لائن بوگیوں کی صفائی کے دوران لاش کا پتہ چلا، لاش رومال کے ساتھ واش روم کی چھت سے باندھی ہوئی تھی، واش روم  کے اندرونی ماحول سے بظاہر خودکشی کا کیس ظاہر ہوتا ہے۔

دوسری جانب ملازمین اور واشنگ لائن انتظامیہ کی جانب سے ریلوے پولیس کو اطلاع دی گئی، اہلکاروں  نے واشنگ لائن پہنچ کر لاش قبضے میں  لے لی اور معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا، دوسری جانب ریلوے ترجمان کا کہنا تھا کہ تاحال متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles