21 Apr 2025
(ویب ڈیسک) تھانہ کے احاطے میں ٹک ٹاک بنانا مہنگا پڑگیا، ٹک ٹاک بنانے والے7 افراد کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے تھانہ مانگا منڈی کے احاطہ میں ٹک ٹاک بنا کر سائبر بلنگ کی ،ٹک ٹاک ویڈیو کا بیک گراؤنڈ میوزک بدمعاشی کلچر کی عکاسی کرتا ہے۔
مقدمہ پیکا ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ، ٹک ٹاک اکاؤنٹ اور ویڈیو بنانیوالوں کی شناخت کر لی گئی، ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔
