
20 Apr 2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ کاہنہ میں سولر پینل فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقہ کاہنہ میں سولر فیکٹری میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے جو آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
ریسکو کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں پھنسے ایک شخص کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ آگ بجھانے کے لئے فائر فائٹر مصروف عمل ہیں۔