اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمران خان کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ، وزیراعظم شہباز شریف کے بیان حلفی پر جرح مکمل

19 Apr 2025
19 Apr 2025

(محمد اشفاق) لاہور کی سیشن عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دس ارب کے ہرجانے کے دعویٰ پر وزیراعظم شہباز شریف کے بیان حلفی پر جزوی جرح مکمل کر لی۔

ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب ہرجانے کے دعویٰ پر سماعت کی، دوران سماعت وزیراعظم شہباز شریف بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش ہوئے، بانی پی ٹی آئی کے وکیل محمد حسین  نے وزیراعظم شہباز شریف سے انکے بیان حلفی پر جرح کی۔

وکیل نے وزیراعظم شہباز شریف سے سوال کیا کہ کیا آپ یہ تسلیم کرتے ہیں کہ آپ نے دعویٰ ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر نہیں کیا؟ جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا یہ میرے پاس لکھا ہے کہ دعویٰ ڈسٹرکٹ جج کے پاس دائر ہوا، اس پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے سوال کیا کہ آپ تسلیم کرتے ہیں کہ آپ نے دعویٰ میں کسی میڈیا ہاؤس کو فریق نہیں بنایا؟ جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جی یہ بات درست ہے۔

وکیل  نے سوال کیا کہ کیا یہ درست ہے بانی پی ٹی آئی نے آپ پر 10 ملین کا الزام آمنے سامنے نہیں لگایا؟ جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ٹی وی پر سب کے سامنے بار بار یہ الزام لگایا گیا، یہ الزام بار بار دہرایا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف پر جرح کے دوران بجلی بند ہو گئی، بجلی بند ہونے سے دعویٰ پر سماعت کچھ دیر کیلئے روک دی گئی۔

بجلی کی بحالی کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو وزیراعظم شہباز شریف نے جرح کے دوران بتایا کہ یہ بات درست نہیں ہے کہ سیاسی حریف ہونے کی وجہ سے میں اور بانی پی ٹی آئی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کرتے رہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے مجھ پر جھوٹے الزامات عائد کئے جس کی وجہ سے انکے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا۔

بعدازاں عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کو آئندہ سماعت پر جرح مکمل کرنے کے لئے طلب کرتے ہوئے کارروائی 25 اپریل تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے