19 Apr 2025
(لاہور نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کو ریلیف دیتے ہوئے فروری 2025 کے سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں چوتھی بار توسیع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے گوشوارے 25 اپریل تک جمع کروائے جا سکیں گے، مارچ کی سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی ریٹرن کی آخری تاریخ بھی 18 اپریل سے بڑھا دی گئی ہے۔
مارچ کے گوشوارے بھی 25 اپریل تک جمع کروائے جا سکیں گے۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ٹیکس گزاروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔
