جرم وانصاف
میو ہسپتال میں خاتون کے موبائلز، لاکھوں روپے نقدی چوری کرنیوالی ملزمہ پکڑی گئی
19 Apr 2025
19 Apr 2025
(لاہور نیوز) حافظ آباد سے بھائی کے علاج کیلئے آئی خاتون کا بیگ چوری ہونے کا معاملہ، ایس پی سٹی بلال احمد کے نوٹس پر میو ہسپتال چوکی کا فوری ایکشن، بیگ میں 2 لاکھ 30 ہزار سے زائد رقم اور 2 موبائل فون تھے۔
ترجمان پولیس کے مطابق چوکی میو ہسپتال پولیس نےہسپتال سے ہی مشکوک خاتون کو گرفتار کر لیا، ملزمہ کو کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
ملزمہ کی تلاشی لینے پر بیگ ،نقد رقم برآمد کرکے خاتون کے حوالے کر دی گئی، علاج کیلئے آئی فرحت بی بی نے رقم واپس ملنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا، گرفتار ملزمہ کو مزید تحقیقات اور کارروائی کے تھانے منتقل کر دیا گیا۔
