19 Apr 2025
(لاہور نیوز) شاہدرہ کے علاقے میں دیرینہ دشمنی کے باعث دو گروپوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ،جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، تین افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق شاہدرہ کے علاقے میں دیرینہ دشمنی کے باعث دو گروپوں عمر گروپ اور ذیشان گروپ کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت منیر کے نام سے ہوئی ہے۔
زخمی ہونے والوں میں شاہ زین، وقاص اور عظیم شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
واقعہ کے فوراً بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو نامزد ملزمان عمر اور طیب کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
