
18 Apr 2025
(لاہور نیوز) ساندہ کے علاقے میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 7 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق تمام افراد پراپرٹی دفتر کے باہر کھڑے تھے، اس دوران موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں 7 افراد گولیوں کی زد میں آکر زخمی ہو گئے، تمام زخمیوں کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ مخالفین کیطرف سے کی گئی ہے، ملزمان افضال، شاکر وغیرہ نے فائرنگ کی، کیونکہ گزشتہ ہفتے شاکر اور رفاقت کے مابین لڑائی جھگڑا ہوا تھا اور آج دنوں فریقین میں صلح ہونی تھی تاہم ملزمان نے صلح کیلئے آئے لوگوں پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں رفاقت، عمران، محمد ساجد، مدثر علی، ناصر علی ،فیضان اور مزمل شامل ہیں تاہم ڈاکٹروں کے مطابق ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔