
18 Apr 2025
(لاہور نیوز) پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے کیس کو ہائی پروفائل ڈکلیئر کر دیا۔
پولیس کی جانب سے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو آج گرفتار کیا گیا، کاشف ضمیر کو پولیس یونیفارم کی تذلیل کرنے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
پراسیکیوٹر جنرل پنجاب فرہاد علی شاہ نے مقدمے کے تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت فوری طلب کر لیا، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے تفتیشی افسر کو لائن آف انکوائری جاری کرنے کے لیے طلب کیا ہے۔
یاد رہے کہ کاشف ضمیر پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔