اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئندہ مالی سال کیلئے 11.2 فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی ہدف رکھنے پر اتفاق

18 Apr 2025
18 Apr 2025

(مدثر علی رانا) آئندہ مالی سال کیلئے 11.2 فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی ہدف رکھنے پر اتفاق کر لیا گیا۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے جی ڈی پی سائز کا تخمینہ لگا کر ایف بی آر کا ہدف مقرر کیا جائے گا، آئی ایم ایف کیساتھ آئندہ مالی سال کیلئے 11.2 فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی پر اتفاق ہوا ہے۔

دستاویز کے مطابق رواں مالی سال 10.6 فیصد ٹیکس تناسب بلحاظ جی ڈی پی کا ہدف حاصل کیا جائے گا، آئندہ مالی سال کیلئے اعشاریہ 5 فیصد سے زائد کا ٹیکس ٹو جی ڈی پی بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، 26-2025 کیلئے جی ڈی پی سائز کا تخمینہ لگا کر ایف بی آر کیلئے ہدف مقرر کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب تقریباً 10.8 فیصد تک پہنچ چکا ہے، قرض پروگرام میں رہتے ہوئے ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب 13 فیصد تک بڑھایا جائے گا، ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب بڑھانے کیلئے سالانہ بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔

ایف بی آر کے ذرائع  نے مزید بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ ورچوئلی بات چیت میں بجٹ اہداف پر بات چیت ہو رہی ہے، قرض پروگرام کی دوسری قسط بھی بجٹ تجاویز فائنل ہونے پر ایگزیکٹو بورڈ سے منظور ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے