اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حکومت کاروبار آسان بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے، جام کمال

17 Apr 2025
17 Apr 2025

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا ہےکہ حکومت ملک میں کاروبارکرنے کو آسان بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے، سرمایہ کاروں کو مراعات اورسہولتیں دی جارہی ہیں۔

پاکستان،ہنگری بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت جام کمال کا کہنا تھا کہ بزنس فورم دوطرفہ تجارت اورروابط کے فروغ کے عزم کا عکاس ہے، پاکستان اورہنگری کے درمیان خوشگوارسفارتی تعلقات قائم ہیں،دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ بزنس فورم جیسی سرگرمیاں دوطرفہ تجارت کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گی، کاروباری برادری میں روابط سےتجارتی شراکت داری کی راہ ہموارہوگی، حکومت ملک میں کاروبارکرنے کو آسان بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے، ملک میں سرمایہ کاری راغب کرنے کیلئے مراعات اورسہولتیں دی جارہی ہیں۔

فورم سے خطاب کرتے ہوئے ہنگری کے وزیرخارجہ وتجارت نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں، پاکستان اورہنگری کے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان بزنس ٹوبزنس تعاون فروغ پارہا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے