اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

گھرمیں سب سے بڑا ہونا نعمت بھی ہے اور بوجھ بھی: سونیا حسین

17 Apr 2025
17 Apr 2025

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ سونیا حسین نے کہا ہے کہ گھر میں سب سے بڑا ہونا ایک نعمت کے ساتھ ایک بوجھ بھی ہوتا ہے۔

ایک انٹرویومیں سونیا نے اپنی زندگی میں برداشت کی گئی مشکلات، والدین کی علیحدگی، والد کی عدم موجودگی اور بطوربڑی بہن اپنی قربانیوں پرکھل کربات کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ بچپن میں ان کے والد زندگی میں موجود نہیں تھے، جس کی وجہ سے انہیں جذباتی صدمہ برداشت کرنا پڑا، میں نے یہ سیکھا کہ والدین بھی انسان ہوتے ہیں ان سے بھی غلطیاں ہوسکتی ہیں، میں نے انہیں معاف کیا تاکہ خود کو سکون دے سکوں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے خاندان میں سب سے بڑی اولاد ہیں اوریہ کرداراپنی جگہ ایک خاموش جدوجہد ہے، آپ سے توقع کی جاتی ہے کہ آپ مضبوط رہیں، سب کا خیال رکھیں اورکبھی کمزورنہ ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ کئی بار انہیں والدین کے درمیان توازن بھی رکھنا پڑا اور بہن بھائیوں کے لیے والدین جیسا کردار بھی ادا کرنا پڑا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے