17 Apr 2025
(لاہور نیوز) اسرائیلی بربریت اور غزہ کے مظلوموں سے جذبہ ہمدری کے تحت تاجر برادری کی جانب سے آج شٹرڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔
صدر ہال روڈ خدمت گروپ بابر محمود نے مارکیٹ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، اندرون شہر میں بھی آج ہڑتال ہو گی، نیلا گنبد سائیکل مارکیٹ اور انارکلی بازار بھی بند رہے گا۔
اس کے علاوہ اردو بازار، اعظم کلاتھ مارکیٹ، شو مارکیٹ اور راوی روڈ بھی بند رہے گی۔
دوسری جانب بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ آج کھلی رہے گی، سرپرست اعلیٰ پاسپیڈا عابد حمید کا کہنا ہے آٹو پارٹس مارکیٹ بادامی باغ اور ملحقہ مارکیٹیں جمعرات کو مکمل طور پر کھلی رہیں گی۔
ادھر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی ہڑتال کی جائے گی۔
