اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فواد خان نے بالی ووڈ کی فلم ابیر گلال میں کام کرنے کا کتنا معاوضہ لیا؟جانئے

16 Apr 2025
16 Apr 2025

(ویب ڈیسک)معروف پاکستانی اداکار فواد خان9 سال کے طویل وقفے کے بعد بالی ووڈ میں دوبارہ جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔

ان کی نئی فلم ’ابیر گلال‘میں ان کے ساتھ وانی کپور مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔ فلم کا پہلا رومانوی گیت ’عشق خدایا‘، جو عریجیت سنگھ اور شلپا راؤ کی آواز میں ہے، حال ہی میں ریلیز ہوا ہے اور شائقین کو بے حد پسند آیا ہے۔

فواد خان نے آخری بار 2016 کی بالی ووڈ فلم ’کپور اینڈ سنز‘ میں کام کیا تھا، اور اب وہ ابیر گلال کی کی وجہ سے ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سپر اسٹار اس بڑے بجٹ کی فلم کے لیے 5 سے 10 کروڑ روپے معاوضہ وصول کر رہے ہیں۔

 دوسری جانب پاکستان میں وہ فی ٹی وی ڈرامہ قسط 15 سے 20 لاکھ روپے تک لیتے ہیں۔ فلم میں ان کے ساتھ ہیروئن کا کردار کرنے والی اداکارہ وانی کپور کا معاوضہ تقریباً 1.5 کروڑ روپے بتایا جا رہا ہے۔فلم ’ابیر گلال‘ آرتی ایس بگڈی کی ہدایتکاری میں بنائی گئی ہے اور یہ لندن کے خوبصورت مقامات پر فلمائی گئی ہے جو کہ 9 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے