اپ ڈیٹس
  • 278.00 انڈے فی درجن
  • 393.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.12 قیمت فروخت : 39.19
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.60 قیمت فروخت : 282.10
  • یورو قیمت خرید: 316.23 قیمت فروخت : 316.80
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.11 قیمت فروخت : 374.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 180.87 قیمت فروخت : 181.20
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.20 قیمت فروخت : 202.55
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.08 قیمت فروخت : 75.21
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.20 قیمت فروخت : 77.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 350800 دس گرام : 300800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 321564 دس گرام : 275731
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3450 دس گرام : 2961
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئندہ بجٹ میں سالانہ 6 لاکھ آمدن پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز

16 Apr 2025
16 Apr 2025

(مدثر علی رانا) آئندہ بجٹ 26-2025 میں سالانہ 6 لاکھ آمدن پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز سامنے آگئی ۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کیلئے تجاویز کی منظوری آئی ایم ایف سے مشروط ہوگی۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق آئندہ بجٹ میں صرف نیچے والے سلیبز کو تبدیل کیا جائے گا، بجٹ میں زیادہ تنخواہ دار طبقے کیلئے فی الحال کوئی ریلیف کی تجویز نہیں۔

حکام کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کیساتھ پروپوزل کو ڈسکس کیا جائے گا، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقہ کو ریلیف کیلئے 3 تجاویز تیار کی گئیں، ماہانہ 50 ہزار روپے سے زائد تنخواہ وصول کرنے والوں کو ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے تیار کی گئی تجاویز میں پہلے سلیب میں ماہانہ 50 ہزار سے زائد تنخواہ والوں کیلئے سالانہ آمدن کی شرح بڑھائی جائے گی، انکم ٹیکس ریٹرن فائل مسودہ آسان اور سلیبز میں تبدیلی کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles