اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

برجستہ جملوں کے بے تاج بادشاہ اداکار ببو برال کو دنیا چھوڑے 14 برس بیت گئے

16 Apr 2025
16 Apr 2025

(لاہور نیوز) برجستہ جملوں کے بے تاج بادشاہ، سٹیج، ٹی وی اور فلم کے مقبول مزاحیہ اداکار ببوبرال کو دنیا چھوڑے 14 برس بیت گئے۔

ببو برال کو سٹیج ڈرامے شرطیہ مٹھے سے ملک گیر شہرت حاصل ہوئی، انہوں نے سٹیج ڈرامے لکھے، ہدایت کاری کی اور بطور گلوکار اپنا ایک البم بھی ریکارڈ کرایا، ببو برال اور مستانہ کی جوڑی نے کئی لازوال سٹیج ڈرامے کئے۔

ایوب اختر المعروف ببو برال گوجرانوالہ کے قصبے گکھڑ منڈی میں 1959ء میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنی فنی زندگی کا آغاز 1982ء میں گوجرانوالہ سے کیا اور پھر 1984ء میں لاہور منتقل ہوگئے جہاں انہوں نے باغ جناح میں اوپن ایئر تھیٹر میں کام شروع کیا۔

تین عشروں پر محیط فنکارانہ زندگی میں ببوبرال نے بھرپور عروج دیکھا، مزاحیہ فنکار نے 20 فلموں میں بھی کام کیا، ببو برال کو لاہور متعارف کرانے میں مرحوم اداکار فخری احمد کا اہم کردار تھا۔

ببو برال صحت کی خرابی کے باعث 16 اپریل 2011ء کو 51 برس کی عمر میں دنیا فانی سے کوچ کرگئے، منفرد انداز اداکاری کی وجہ سے وہ آج بھی اپنے پرستاروں کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے