
15 Apr 2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کا درجہ حرارت بڑھنے لگا، بچوں اور بزرگوں کو گرمی سے بچنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ لاہور شہر کے درجہ حرارت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کاامکان ہے جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد تک جا پہنچا ہے۔
دوسری جانب ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں، بچوں اور بزرگوں کو گرمی سے بچنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں۔