اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

معیشت کا ایکو سسٹم ٹھیک کرنا ضروری، ترقی امن و امان، سیاسی استحکام سے مشروط ہے: احسن اقبال

14 Apr 2025
14 Apr 2025

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ معاشی ترقی امن و امان کی صورتحال اور سیاسی استحکام سے مشروط ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ایکسپورٹ صرف 32 ارب ڈالر ہے جو بہت کم ہے، پاکستان ساؤتھ ایشیا ممالک کے مقابلے میں 90 کی دہائی میں اول نمبر پر تھا۔

احسن اقبال نے کہا کہ انڈیا اور بنگلہ دیش نے پاکستان کو اوور ٹیک کرکے چوتھے نمبر پر لاکر کھڑا کردیا ہے، پاکستانی معیشت کے ایکو سسٹم کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سابق حکومتوں نے دہشتگردی کے نام پر جنگ لڑ کر اقتصادی صورتحال کو کمزور کردیا، کراچی میں بھتہ خوری اور بوری بند لاشوں کا راج تھا، 2013میں درجنوں لوگ شہید ہوتے تھے ، عالمی سطح پر پاکستان کو خطرناک ملک قرار دیدیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک میں تین سال کے عرصے میں 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے، نواز شریف کو جھوٹے کیس میں پھنسا کر پاکستان کو بحران میں دھکیل دیا، پاکستان کے چند ججز اور جرنیل ناتجربہ کار حکومت کو لانے کا حصہ بنے تھے۔احسن اقبال نے مزید کہاکہ ماضی کی ناتجربہ کار حکومت نے سی پیک کو بند کرکے عالمی سرمایہ کاری کے دروازے بند کردیئے، چین نے دنیا کو بتادیا پاکستان کا مستقبل محفوظ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے