اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.55 قیمت فروخت : 38.62
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 323.84 قیمت فروخت : 324.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.33 قیمت فروخت : 377.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 180.58 قیمت فروخت : 180.90
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.29 قیمت فروخت : 203.66
  • جاپانی ین قیمت خرید: 2.00 قیمت فروخت : 2.01
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.83 قیمت فروخت : 74.97
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.97 قیمت فروخت : 77.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.36 قیمت فروخت : 919.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 360700 دس گرام : 309200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 330639 دس گرام : 283431
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3452 دس گرام : 2962
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لٹر بڑی کمی کا امکان

13 Apr 2025
13 Apr 2025

(لاہور نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 64.71 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر آگیا ہے جس کے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات 8 سے 10 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔

پٹرول اور ڈیزل سستا کرنا ہے یا بجلی؟ وزارت خزانہ نے اس پر بھی کام شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کی جگہ لیوی بڑھا کر بجلی سستی کرنی کی تجویز بھی زیرغور ہے، پٹرولیم لیوی 10 روپے بڑھا کر بجلی 7 سے 8 روپے فی یونٹ سستی ہو سکتی ہے، بجلی سستی ہونے سے گرمیوں میں عوام کو زیادہ ریلیف ملے گا، جبکہ لیوی بڑھانے سے پٹرول نرخ تبدیل نہیں ہوں گے۔

یاد رہے کہ اس وقت حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل پر 70 روپے فی لٹر لیوی عائد ہے، حکومت نے 31 مارچ کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بجائے بجلی کی قیمتوں میں ایڈجسٹ کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بارے حتمی فیصلہ 15 اپریل تک ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles