اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.81 قیمت فروخت : 38.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.90 قیمت فروخت : 281.40
  • یورو قیمت خرید: 319.51 قیمت فروخت : 320.08
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.15 قیمت فروخت : 376.82
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 179.76 قیمت فروخت : 180.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.95 قیمت فروخت : 203.31
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.97 قیمت فروخت : 1.98
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.88 قیمت فروخت : 75.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.01 قیمت فروخت : 77.14
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 348500 دس گرام : 298800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 319456 دس گرام : 273898
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3495 دس گرام : 3000
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انڈر 23 ورلڈ سکواش چیمپئن نور زمان کا گھر پہنچنے پر شاندار استقبال

13 Apr 2025
13 Apr 2025

(لاہور نیوز) انڈر 23 ورلڈ سکواش چیمپئن نور زمان گھر پہنچ گئے۔

 نور زمان کا کہنا تھا کہ ورلڈ سکواش چیمپئن  ٹرافی جیتنے پر اللہ کا شکر گزار ہوں، یہ صرف میری نہیں بلکہ پوری قوم کی کامیابی ہے، ورلڈ چیمپئن کھلاڑی نے پاکستان سکواش فیڈریشن کا بھی شکریہ ادا کیا۔

 قبل ازیں سکواش کی دنیا میں ایک بار پھر پاکستان کا پرچم بلند کرنے والے نوجوان کھلاڑی نور زمان انڈر 23 ورلڈ سکواش چیمپئن شپ جیت کرپشاور واپس پہنچ گئے۔

پشاور آمد پر ان کا پرتپاک اور شاندار استقبال کیا گیا، اس موقع پر پی اے ایف سکواش کمپلیکس پشاور میں ان کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سکواش کے عظیم لیجنڈز جان شیر خان اور قمر زمان نے خود ان کا استقبال کیا۔

نور زمان کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور انہیں قومی ہیرو کا درجہ دیتے ہوئے خوبصورت الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نور زمان نے کہا کہ میں سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے پاکستان کے لیے انڈر 23 چیمپئن بنانے کی توفیق دی۔ یہ صرف میری نہیں بلکہ پوری قوم کی کامیابی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے