اپ ڈیٹس
  • 220.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.50 قیمت فروخت : 38.57
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 318.59 قیمت فروخت : 319.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.28 قیمت فروخت : 367.93
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 173.32 قیمت فروخت : 173.63
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.25 قیمت فروخت : 202.61
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.84
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.71 قیمت فروخت : 916.34
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 340100 دس گرام : 291600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 311756 دس گرام : 267298
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3391 دس گرام : 2910
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

2028 کے بعد ہماری ایکسپورٹ میں اضافہ ہو گا: محمد اورنگزیب

12 Apr 2025
12 Apr 2025

(لاہور نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستانی پراڈکٹس کی عالمی منڈیوں تک رسائی یقینی بنانا ہو گی، ریکوڈک پراجیکٹ بہت اہمیت کا حامل ہے، 2028 کے بعد ہماری ایکسپورٹ میں اضافہ ہو گا۔

چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تاجروں کا ملکی ترقی میں کلیدی کردار ہے، ملک میں معاشی استحکام کیلئے کام کر رہے ہیں، سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔

وزیر خزانہ  نے کہا کہ انڈسٹری کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا، مہنگائی کی شرح میں کمی ہو رہی ہے، منرلز انویسٹمنٹ فورم کا انعقاد اس بات کا عکاس ہے کہ ہماری سمت درست ہے، فورم میں چین، یورپ، امریکا و دیگر ممالک سے نمائندوں نے شرکت کی۔

انہوں  نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری رہتا ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروبار میں استحکام آ رہا ہے، ہمارا اصل مقصد عام آدمی کو ریلیف پہنچانا ہے۔

محمد اورنگزیب  نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر دالوں، چینی و دیگر اشیا کی قیمتوں کو دیکھ رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف معیشت کے استحکام کیلئے دن رات کوشاں ہیں، افراط زر کم ہونے کا فائدہ عام آدمی کو ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ شرح سود 22 فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد پر آ چکی ہے، تنخواہ دار طبقہ اپنے گوشوارے اب خود بھر سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles